وزیراعلیٰ محمود خان کی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو شندور پولو میلہ میں شرکت کی دعوت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو روایتی شندور پولو میلہ میں شرکت کی دعوت دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ محمود خان کی طرف سے اس سلسلے میں گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ خالد خورشید کو باقاعدہ دعوت نامہ ارسال کیا گیاہے جس میں اُنہیں اگلے مہینے کی دو تاریخ کو بحیثیت مہمان خصوصی میلے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔۔ وزیراعلیٰ کی طرف سے ارسال کردہ دعوت نامہ میں کہا گیا ہے کہ میلے میں آپ کی شرکت پولو شائقین اور کھلاڑیوں کے لئے حوصلہ افزائی کا باعث ہوگی۔واضح رہے کہ تین روزہ شندور پولو فیسٹویل اگلے مہینے کی یکم سے تین تاریخ تک منعقد کی جائے گی۔اس روایتی میلے کا انعقاد حسب سابق خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹوارزم اتھارٹی نے کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت نے اس روایتی میلے کے کامیاب اور پر امن انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ فیسٹویل کے دوراں پولو کھلاڑیوں، شائقین اور سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔