تازہ ترین

وزیراعظم فلڈ ریلیف کمشنر و دیگر اداروں کے طریقہ کار یا قوانین کو فلاح عامہ کےتحت بنانے کی ہدایت جاری کریں۔۔محمدکوثرایڈوکیٹ

چترال(چترال ایکسپریس)محمد کوثر ایڈوکیٹ ڈپٹی جنرل سیکٹری مسلم لیگ لایر فورم مالاکنڈ ڈویژن و رہنما مسلم لیگ ن چترال نے ایک بیان میاںوزیراعظم میاں شہبازشریف سےگزارش کرتے ہوئے کہا ھےکہ حالیہ حالات اللہ کی طرف سے آزمائش ھیں اللہ آپ کو سرخرو فرمایے آپ کی کاوشین لائق تحسین ہیں۔انیوں نے وزیراعظم  سےدرخواست کی کہ این ڈی ایم اے ہدایت کریں کہ جہاں لوگ پانی میں گھرے ہویےہیں انہیں آٹا دال نہیں تیار پکایاھواکھانااور پینےکی صاف پانی پہنچایاجایےتاکہ انسانی سانحہ رونما نہ ہو۔تاکہ متاثرین گدلےسیلابی پانی کو استعمال کرنےپر مجبور نہ ھوں۔اس لیےفلڈ ریلیف کمشنر و دیگر اداروں کے طریقہ کار یا قوانین کو فلاح عامہ کےتحت بنایےجائیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ طریقہ کار میں ایسےبہت سےرواجی ثقافتی بلکہ مخصوص سماج سے متعلق جگہ یا آبادی سے متعلق مکانات وغیرہ ہوتےہیں وہ NDMA کےکرائٹیریا میں نہیں آتے۔لہذا علاقے و حالات کےمطابق وزیراعظم سےاپیل ھےکہ عوام کو بروقت ریلیف یقینی بنانےکاحکم صادر فرمایے
جب سیلاب تھم جایے تو گھروں کی مکمل تعمیر نہیں تو چالیس فیصد تعمیراتی کام میں ریاست مدد کرکےاپنےشہریوں کےغموں کا مداوا کرے۔
نشیبی علاقوں میں بحالی توپھربھی آسان ھےالبتہ بالائی علاقوں جیسے چترال دیر سوات کوھستان بلکہ ملاکنڈ ڈویژن میں پہاڑی نالوں کےسیلاب کےزد میں آئےباغات دوبارہ بحال ھونےمیں شاید صدیان لگین مطلب ایک طرح سے ایک مکین بےگھرنہیں ھوتا بلکہ ریاست پر بوجھ بڑھ جاتاھے۔
اس لیے درخواست ھے کہ ملاکنڈ ڈویژن و چترال کےمخصوص حالات کےپیش نظر بروقت حکومت تعمیرات کےلیے امدادمتاثرین کو دوبارہ بحال کرانےکی مد میں بھی ضرور ذیرغور لائے ایک بےگھر گھرانہ اپنےملک میں خانہ بدوش کیونکر ھوسکتاہے؟ اور یہ کہ ایک بےقصور سیلاب کےزد آکےکیاقصور کربیٹھا کہ ریاست اسکو گھر نہیں دےسکتی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔