جامعہ چترال میں پیر29آگست کو متاثرین سیلاب کے لئے ریلیف کیمپ کھولا جائے گا.ظہوردانش انچارج سٹوڈنٹس سوسائٹیز

چترال(چترال ایکسپریس)ظہوردانش انچارج سٹوڈنٹس سوسائٹیز جامعہ چترال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ متاثرین سیلاب کے لئے  ڈائریکٹریٹ آف سٹوڈنٹس سوسائٹیز جامعہ چترال کے زیرِ انتظام پیر29آگست کویونیورسٹی آف چترال میں ریلیف کیمپ کھولا جائے گا، تاکہ اپنی استطاعت کے مطابق سیلاب سے متاثرہ افراد تک ریلیف پہنچائی جا سکے۔اُنہوں نے جملہ ملازمین، طلبہ اور جملہ مخیر حضرات سے گزارش کی کہ اپنا کنٹریبیوشن چندہ بذریعہ کیش/ یا ایزی پیسہ۔ 2. کپڑے، چادر، جوتے، کمبل وغیرہ۔ 3. اشیائے خورد و نوش جیسے، گھی، کوکنگ آئل، چاول، دالیں، آٹا، چینی، ملک پیک، فارمولا دودھ، کھجوریں اور بسکٹس وغیرہ۔ 4۔ پانی اور شربت کی بوتلیں (منرل واٹر، گلوکوز اور روح افزاء وغیرہ). 5۔ بنیادی ادویات ( پیناڈول، فلیجل، او آر ایس، سکن آئنمنٹ وغیرہ). 6. بچوں کے لیے کھلونے وغیرہ۔ 7۔ پیمپرز اور سینیٹری پیڈز وغیرہ کی صورت میں کرسکتے ہیں۔اُنہوں نے اپیل کی کہ آئیے اپنے حصے کی شمع جلاتے ہیں اور اپنے حصے کی مسکراہٹیں بانٹتے ہیں۔ ~ شکوہء ظلمتِ شب سے تو کہیں بہتر تھا اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے #

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔