
بونی سے تعلق رکھنے والے سکندر علی میئر ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا اپرچترال تعینات۔
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )چترال بونی سے تعلق رکھنے والے سکندر علی میئر بحیثیت ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر نادرا کیساتھ منسلک ہوگئے۔
گزشتہ ہفتے نادرا پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق سکندر ولی میئر نادار آفس اپر چترال بونی میں اپنی خدمات سر انجام دینگے۔
سکندر علی میئر اس سے پہلے آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان چترال ریجن کیساتھ سینئر انفارمیشن ٹیکنالوجی آفسیر کے طور پر گزشتہ پانچ سالوں سے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو لیڈ کر رہے تھے۔انہوں نے پاکستان کے بہترین یونیورسٹی نمل یونیورسٹی اسلام آباد سے آئی ٹی میں ایم ایس سی کیا ہوا ہے اور ساتھ پرائیوٹ ادارے سے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ایڈوانس کورس بھی کر چکا ہے ۔اغا خان ہیلتھ سروس پاکستان کے ساتھ اپنے پانچ سالہ ملازمت کے دوران وہ ایک مخلص٫پابند٫ شریف نفس اور قابل آی ٹی آفیسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
اہلیان علاقہ نے امید ظاہر کی ہے کہ سکندر علی مئیراپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس ادارے میں انسانیت کی بہترین خدمات انجام دیں گے۔اغا خان ہیلتھ سروس پاکستان کے ساتھ ان کی بہترین خدمات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
