جی ایچ ایس کُجو میں ہیڈماسٹر محمد ایوب خان کے اعزاز میں خصوصی الوداعی تقریب

چترال(چترال ایکسپریس)پیر5ستمبر کو گورنمنٹ ہائی سکول کجو میں اپنی ساٹھ سالہ مدتِ ملازمت مکمل کر کے سبکدوش ہونے والے ہیڈ ماسٹر  محمد ایوب خان کے اعزاز میں ایک شاندار الوداعی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں سکول کے طلبأ و طالبات اور اساتذہ کے علاوہ بڑی تعداد میں اہل علاقہ، سول سو سائٹی کے نمائندوں، ویلج کونسل کے ممبران اور چئیرمین، مختلف سکولوں کے سربراہان سمیت محکمہ تعلیم کے دوسرے اعلٰی افسران اور ڈی ای او میل چترال لوئر محمود غزنوی نے بَطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اِ س پُر وقار تقریب کی سٹیچ کے فرائض ایس ایس ٹی استاذ منظور الحق انجام دے رہے تھے جبکہ استاز الاساتذہ ہیڈ ماسٹر  محمد ایوب خان صدرِ محفل تھے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز محمد سلیمان کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ طالب علم اظہر الدین نے حمد شریف پیش کی جبکہ نعت شریف پیش کرنے کی سعادت فواد جلیل نے حاصل کی۔ استاذ شریف الحمٰن نے استاذ الاساتذہ  محمد ایوب خان  کی حالاتِ زندگی پر اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا جس کے بعد جماعتِ دہم کے طالب علم صدیق الرحمٰن نے استاذ کی عزمت کے موضوع پر تقریر کی۔ طالب علم سعید اللہ نے استاذ کی شان میں اردو نظم ترنم میں پیش کی اور حاضریں سے خوب داد لی۔ جماعت دہم کے محمد نعیم نے سکول کے طالبعلموں کی نمائندگی کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر کی شان میں الوداعی تقریر کی۔ محمد روحان اور معاز احمد نے الوداعی نظم پڑھے۔ چئیرمین ویلج کونسل کُجو مولانا فضل الحمٰن صاحب نے اپنی تقریر میں استاذ محترم کی سکول اور علاقے لئے خدمات کو سراہا اور ان کو خراج تحسین پیش کی۔ صدر آل ٹیچرز ایسوسیشن چترال  نثار احمد نےاپنی خیالات کا اظہار کیا اور محمد ایوب خان کی شخصیت اور محکمئہ تعلیم کے لئے ان کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ اور ان کے ساتھ بتائے ہوئے وقت کو اپنی زندگی سا سُنہرا دور قرار دیا۔ مہمانِ خصوصی  محمود غزنوی ، ڈی ای او میل لوئر چترال نے اپنی تقریر میں محمد ایوب خان کے ساتھ گزرے اپنی یادوں کا تذکرہ کیا اور فرمایا کہ آپ انتہائی نیک نیت، فرض شناس، امانتدار اور انتظامی صلاحیتوں سے مالا مال شخصیت ہیں۔ آپ یاروں کے یار، دوستوں کے غمخوار اور طالب علموں کے انتہائی ہمدرد اور شفیق انسان ہیں۔ محترم ڈی ای او نے موقع پر موجود طلبہ اور اساتذہ کو نصیحت کی اور دل لگا کر کام کرنے کو کہا۔ ڈی ای او نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی پڑہائی پر توجہ دیں اور ان کی معمولات پر نظر رکھیں۔ محترم ہیڈ ماسٹر محمد ایوب نے اپنی صدارتی خطبے میں اپنی پوری زندگی کا خلاصہ بیان کیا۔ اساتذہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر زندگی میں حقیقی خوشی اور سکون چاہتے ہو تو سکول کے ہر طالب علم کے ساتھ اپنے بچوں جیسا برتاو رکھو۔ طالب علم کا حق کبھی ضائع نہ کرو ورنہ دنیا ہی میں پکڑ ہوگی۔ آپ نے طالب علموں کو دل لگا کر پڑہنے اور وقت کے تقاضے کے مطابق اپنے آپ کو سنوارنے کی نصیحت کی۔ آپ نے موقع پر موجود والدین سے درخواست کی کہ وہ اپنی بچوں کی تعلیمی معاملات اور درس و تدریس میں دلچسپی لیں۔ اور روزانہ کی بنیاد پر ان پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں۔اس پر رونق پروگرام کا احتتام دعا سے ہوا۔ آخر میں علاقہ کوہ کے عوام اور طلباء و طالبات نے اپنے ہر دل عزیز ہیڈ ماسٹر کو شاندار طریقے سے رخصت کیا۔ آ پ کو تُخفے تخائف پیش کی، ہار پہنائے، آپ پر پھول اور مٹھائیاں نچھاور کی گئیں اور گاڑیوں کی لمبی قطار میں آپ کو آپ کے گھر تک لے جایا گیا۔
واضح رہے کہ ہیڈ ماسٹر محمد ایوب چترال کے قابل فخر فرزند سی ایس ایس افیسر جناب عمران الحق کے والدِ گرامی اور سپن میں قیام پذیر چترال کے معروف بزنس مین نبی خان کے بڑے بھائی جبکہ معروف سکالر اور گُجرات یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ضیا اللہ خان آپ کے برادرِ نسبتی ہیں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔