
یوم دفاع کے حوالے سے آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول سن لشٹ چترال میں پروگرام کا انعقاد
چترال(چترال ایکسپریس)6ستمبر 1965 کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے آغاخان ہا ئیر سیکنڈری سکول چترال میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں
سکول ہذا کے اساتذہ اور طلبا ء کےعلاوہ زندگی کے دوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔ مہمانوں میں مشہور اسکالر اور ماہر تعلیم ڈاکٹر میر بائض خان
، صدر ریجنل اسما عیلی کونسل لوئر چترال ڈاکٹر ریاض حسین ،سابقہ جی ایم آغا خان ایجو کیشن سروس چترال ظہران شاہ سمیت گورنمنٹ مڈل سکول سن لشٹ کے اساتذہ کرام بھی شامل تھے۔ان کے علاوہ یو نیورسٹی آف چترال کے فیکلٹی ممبرز اور طلبہ و طالبات پروگرام
کا حصہ تھے۔
پرو گرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کی سعادت افتخار الدین اور ترجمے کی سعادت شہریار نے حاصل کی۔اس کے بعد حمد پڑھی گئی اس کا شرف طالب علم عید الحسن نے حاصل کیا بعد از آں قومی ترانہ کے لئے تمام شرکاء محفل احتراماً کھڑے ہو گئے۔اس کے بعد
ریجنل کو ارڈنیٹر کیرئیرز محمد جلال الدین نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ پروگرام کے اغراض و مقاصد سے شرکاء کو آگاہ کیا۔
سکول ہذا کے طلبہ کی طرف سے اس دن کی مناسبت سے انگریزی اور
اردو دونوں زبانوں میں تقاریر پیش کیے گئے اس کے علاوہ ڈیبیٹ،سلسلہ سوالات و جوابات،ٹاک شو، ڈرامہ اور میوزیکل شو کابھی اہتمام کیا گیا تھا جن سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے اور طلبہ کو خراج تحسین پیش کئے بغیر نہ رہ سکے۔
تقریب کے مہمان خاص کینیڈا میں مقیم ماہر تعلیم اور اسکالر ڈاکٹر میر بائز خان تھے ۔انہوں نے اپنے خطاب میں آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول کے طلبہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے
خصوصی طور پرQuality Education)) حاصل کرنے پر زور دیا اور طلبہ کو ملک کی تعمیرو ترقی اور دفاع کے لئے اہم اکائی قرار دیا۔ پروگرام سے خطاب کر تے ہو
ئے صدر اسماعیلی کونسل ڈاکٹر ریا ض حسین نے شہدائے ستمبر ۱۹۶۵ء کو خراج تحسین پیش کر نے کے ساتھ ساتھ کہا کہ ” تعلیمی اداروں کو محض امتحانی تیاری کا مرکز نہیں بنانا چاہئیے بلکہ ان کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق Skills اور Citizenship Educationکو سکول کے لئے جزو لائنفک ” سمجھنا چاہئیے۔
پروگرام کے آخر میں اسکول کے پرنسپل طفیل نواز نے
ا ختتامی کلمات کے ساتھ مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اسطرح یہ شاندار تقریب اپنے اختتام کو پہنچا۔
