تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر اپر چترال عوام کی عدالت میں حاضر۔ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے زیر اہتمام سنوغر میں عوامی دربار ۔

اپرچترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )ڈپٹی کمشنر اپر چترال عوام کی عدالت میں حاضر۔ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول سنوغر میں عوامی دربار لگایا گیا۔

اس کھلی کچہری میں منظور احمد افریدی ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کے ہمراہ شرکت کی۔ کھلی کچہری میں چیر مین تحصیل کونسل سردار حکیم ، دیگر عوامی نمائندوں اور کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوامی مسائل کو ان کے دہلیز پر جاکے سننا اور ان کو حل کرنا مقصود تھا۔
کھلی کچہری میں عوامی نمائندوں اور لوگوں نے علاقے کے حوالے سے درپیش مختلف مسائل سرکاری نمائندوں کے گوش گزار کئے۔ ان میں سے کئی مسائل جو کہ فوری حل طلب تھیں ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے حکم پر موقع پر حل کئے گئے اور ان میں سے بعض ٹھوس مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ آفیسران کو احکامات جاری کئے گئے۔ عوامی نمائندوں اور عوام الناس نے سنوغر جیسی دور افتادہ علاقے میں کھلی کچہری منعقد کرنے اور لوگوں کے مسائل سننے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا شکریہ ادا کیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔