اے کے آر ایس پئ کی طرف سے مختلف علاقوں کی خواتین کے لئے پری اے ڈی پی ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام

چترال (چترال ایکسپریس )۔ آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے کوشاں حال ہی میں لانچ کردہ پراجیکٹ BEST4WEER نے جمعہ کے روز مقامی ہوٹل میں مختلف علاقوں کی خواتین کے لئے پری اے ڈی پی ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ پراجیکٹ کے شائستہ جبین نے ورکشاپ کے اعراض ومقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خواتین ابادی کا نصف ہیں جن کو معاشی اور سماجی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد کی فراہمی کے لیے اس پراجیکٹ کا اجراء کیا گیاہے جو کہ علاقے کے ایک ایس اوز کی مدد سے کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ شاہ حکیم نے ٹرینر کی حیثیت سے موضوع پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور دلنشین مثالوں کے ذریعے وضاحت کردی جس سے شرکاء مطمئن ہوگئے۔ انہوں نے کئی سوالوں کے جواب بھی دئیے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔