گولڈن کلب بونی کے زیر نگرانی گہلی فٹ بال گراوند میں شاندار فٹ بال ٹورنامنٹ کا اغاز۔

اپرچترال (ذاکر محمد زخمی))کرونا وباء کے پیش نظر گزشتہ دوسالوں سے جہاں نظام زندگی متاثر ہوئی تھی وہاں کھیل کے میدان بھی ویران پڑے تھے۔وباء سے چھٹکارہ پانے کے بعد کھیل کے میدان میں رونقیں بحال ہورہے ہیں ۔گولڈن کلب بونی عرصے سے علاقے میں کھیلوں کے فروع میں کردار ادا کرتا ارہا ہے۔کئی بار گہلی فٹ بال گراوند میں شاندار ٹورنامنٹ کامیابی سے منعقد کراچکے ہیں لیکن گزشتہ دوسالوں سے اس میں خلل پڑی تھی اس دفعہ ایک بار پھر سے علاقے کے نوجوانوں کو تفریح فراہم کرنے کے عرض فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کررہی ہے اس کابدھ کے روز افتتاح گولڈن کلب بونی کے جنرل سکرٹری ،مشہور و معروف ماونٹنئر سعید والی خان نے کیا ۔افتتاحی تقریب میں گولڈن کلب بونی کے صدر ،سیاسی وا سماجی شخصیت پرویز لال اور فٹ بال کے شائقین کثیر تعداد میں موجود تھے اس ٹورنامنٹ میں کل 32 ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں ۔اور ٹورنامنٹ میں کوئی بھی کھلاڑی کسی بھی ٹیم کی طرف سے کھیلنے پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔