چوئنج اپر چترال میں بھائی نے جائداد کے تنازعہ پر اپنے سگے بھائی کو فائرنگ کر کےقتل کردیا۔ملزم روپوش
چترال ( چترال ایکسپریس ) اپر چترال کے گاؤں چوئنج میں ایک بھائی نے جائداد کے تنازعہ پر اپنے سگے بھائی سردار علی شاہ کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کرنے کے بعد روپوش ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق سید بلند شاہ کے بیٹے سید نظار علی شاہ نے جمعہ کے روز تلخ کلامی کے بعد مبینہ طور پر بندوق سے فائر کرکے شدید زخمی کردیا جو کہ بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ ایس ڈی پی او مستوج محئ الدین نے بتایا کہ ملزم کی تلاش جاری ہے اور تمام متوقع مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں