
چترال کے مشہور مذہبی وسماجی شخصیت قاری فیض اللہ کی طرف سے اپرچترال کے متاثرین کی سیلاب متاثرین کی بروقت امداد جاری ہے
چترال (چترال ایکسپریس)چترال کے مشہور مذہبی وسماجی شخصیت قاری فیض اللہ کی طرف سے اپرچترال کے متاثرین کی خشک راشن/گندم اور نقدی کی صورت میں امداد مکمل کرنے بعد اب تحصیل مستوج کےسیلاب متاثرین کے ساتھ ساتھ تمام غرباء میں گرم کپڑے تقسیم کرنے کا عمل بھی شروع ہوچکا ہے
اس کے ساتھ سیلاب متاثرہ مکانات کے لئے 20لاکھ روپے
کے جستی چادریں اپرچترال پہنچائی گئی
جہاں جہاں مکانات تیار ہورہے ہیں وہاں چادریں پہنچائی جارہی ہیں
تریچ جہاں سب سے پہلے سیلاب آیا تھا وہاں متاثرہ مکانات میں چادریں لگاکر مکمل کرلیا گیا اور موڑکھو کے تین مکانات کو بھی چادریں لگائی گئی جو کہ مکمل ہوگئے ہیں
پریپ کے ایک مکان کی قینچیاں لگ چکے ہیں ان کو چادریں دےدیگی ہیں
اور کہوژ میں ایک مکان کی تعمیر قاری فیض اللہ کے تعاون سے جاری ہے
گولین گول اور شیشی کوہ میں بھی عنقریب قینچیاں لگنے کےبعد چادریں دےدی جائیگی
حضرت قاری فیض اللہ چترالی کی کوشش ہے کہ دسمبر کے جما دینے والی سردی سے پہلے تمام متاثرین کو چھت مہیا کیا جائے
