تازہ ترین

چترال ٹاون گولدور سے بچی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام ۔ اغوا کار عورت فرار,

چترال( نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال ٹاون گولدور سےجمعرات کی دوپہر بچی کی اغوا کواس کی ماں اور چچا نے ناکام بنادیا ۔ اغواکار خاتون فرارہونے میں کامیاب ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق چھوٹی بچی ثنا احسان ولد احسان سکنہ گولدور تھانہ چترال عمر 2 سال اپنے گھر کے سامنے کھیل رہی تھی اس دوران ایک عورت ائی جو کہ بچی کو اٹھا کر چلی گئی۔فوری طور پر بچی کے گھر میں پتہ ہونے پر بچی کی ماں اور چچا عبدالخالق سکنہ گولدورنے اس عورت کا پیچھا کیا اور ڈی سی افس روڈ پر اس عورت کو دھرلیا اور اپنی بچی کو اس عورت سے چھڑائی اغوا کار عورت سے کھینچا تانی کے دوران ایک لڑکا ارسلان سکنہ ریحانکوٹ بیچ میں اگیا اور عورت کی حمایت کرنے لگا۔ جس پر بچی کے چچا اور ارسلان کی لڑائی ہو گئی اس دوران موقع پا اغوا کار عورت وہاں سے بھاگ کر غائب ہو گئی۔ بچی کے گھر والوں نےبعد آزان تھانہ چترال میں رپورٹ درج کی۔ جس کے بعد ارسلان بھی روپوش ہو گیا۔ تاہم بعد آزان گھر والوں نے ارسلان کو چترال تھانہ لاکر پولیس کے حوالے کر دیا۔ اغواکار خاتون اور اس کے سہولت کار کے بارے میں مزید تفتیش جاری ہے ۔ درین اثنا اس واقعہ کے بعد چترال میں بچوں کے تحفظ کے حوالے سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ اور پولیس سے اغواکار کو ہر صورت گرفتار کرنے اور انہیں کڑی سزا دینے کیلئے عدالت کے کٹہرے میں لا کھڑا کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔