تازہ ترین

سینٹ کمیٹی برائے فیڈرل ایجوکیشن کے اجلاس میں جامعہ چترال کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال

چترال(چترال ایکسپریس)جمعہ کو ہونے والے سینٹ کمیٹی برائے فیڈرل ایجوکیشن کا اجلاس زیر صدارت سنیٹر عرفان الحق صدیقی منعقد ہوا جس میں سنیٹر محترمہ فلک ناز کی خصوصی درخواست پر جامعہ چترال کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔
جامعہ چترال کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے کمیٹی کے شرکاء کو جامعہ چترال کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی حکومت کے تعاون سے قائم یہ یونیورسٹی چترال کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
مزید برآں وائس چانسلر نے جامعہ کے مالی مسائل،طلباء کے لئے سکالرشب کوٹہ سوفیصد بڑھانے اور سیلاب سے متاثرہ ضلع ہونے کی وجہ سے کم از کم دو سمسٹر کی فیس معاف کرنے کی درخواست بھی کی سنیٹر فلک ناز، سنیٹر مشتاق احمد اور چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے پرزور انداز میں وائس چانسلر جامعہ چترال کے موقف کی تائید کی۔
کمیٹی نے چیئرمین ایچ ای سی کو ہدایت کی کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ کے ساتھ فوری طور پر میٹنگ کرکے جامعہ چترال کے مسائل حل کریں۔
مزید برآں کمیٹی نے متفقہ طور پر اس بات کی منظوری بھی دی کہ ایک قرارداد کے ذریعے وفاقی اور صوبائی حکومت سے پرزور انداز میں سفارش کی جائے گی کہ جامعہ چترال کو درپیش مسائل میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اسے فی الفور حل کرنے کے احکامات جاری کرے۔
وائس چانسلر جامعہ چترال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے اجلاس کے اختتام پر چئیر مین کمیٹی عرفان الحق صدیقی  سنیٹر فلک ناز ، سنیٹر مشتاق احمد اور چیئر مین ایچ ای سی ڈاکٹر مختاراحمد  کا جامعہ چترال کے مسائل کے حوالے سے جامعہ کے موقف کی بھر پور تائید پر فرداً فرداً سب کا شکریہ ادا کیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔