ڈی پی او لوئر چترال سونیہ شمروز خان کی اعزاز میں الوادعی پروگرام کا انعقاد
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )ڈی پی او لوئر چترال سونیہ شمروز خان کی لوئر چترال سے ڈی پی او بٹگرام تعیناتی کے موقع پر ڈی پی او آفس لوئر چترال میں الوادعی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ضلع لوئر چترال کے تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس، علمائے کرام، پریس کے نمائندے ، پولیس آفیسران اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد خان نے لوئر چترال پولیس کی جانب سے ڈی پی او صاحبہ کو
یادگاری شیلڈ پیش کی۔ اخر میں ڈی پی او صاحبہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ سرکاری ملازمت کا حصہ ہے لیکن چترال کے عوام اور پولیس ڈیپارٹمنٹ نے میری تعیناتی کے دوران جس طرح میری سپورٹ کی، علمائے کرام، سیاسی شخصیات اور میرے سٹاف میری رہنمائی کرتے رہے
جن کی بدولت میں لوئر چترال میں اپنی 1 سال 10 مہینے کی مدت ملازمت کامیابی سے مکمل کر کے یہاں سے جا رہی ہوں۔ میںرے لئے اپنے جذبات کا اظہار الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے البتہ اتنا کہہ سکتی ہوں کہ ایک بیٹی اپنی گھر سے رخصت ہوکر جا رہی ہوں میرے جذبات بھی وہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نےاپنی تعیناتی کے دوران چترال کے عوام خصوصا چترال کے اپنی ماوں ،بہنوں اور بیٹیوں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کی اور لوئر چترال پولیس کے تشخص کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے کوشاں رہی۔ اس دوران نادانستہ طور پر میں نے کسی کا دل دھکایا ہوں
تو میں چترال کی عوام ، محکمہ پولیس کے آفیسران و جواناں سے معذرت خوا ہوں۔ چترال میرا دوسرا گھر ہے ۔ انشاء اللہ ائیندہ آپ میرے دروازے ہمیشہ چترال کے عوام اور چترال پولیس کے لئے کھلے پائینگے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو اور چترال کا امن اسی طرح برقرار رہیں۔