تازہ ترین

ایف پی سی سی ائی پشاور کی جانب سے نامور ماہر تعلیم و شاعر بلبل ولی بلبل کے لئے دعائے تعزیت

پشاور (چترال ایکسپریس)ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی چیمبر آف کامرس دین محمد کے بھائی اور ماہر تعلیم و شاعر بلبل ولی بلبل کی وفات پر ایف پی سی سی آئی خیبر پختونخوا کی جانب سے مرحوم کے خاندان اور دین محمد کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس پشاور میں نائب صدر سارک چیمبر حاجی غلام علی
کوارڈینیٹر ایف پی سی سی آئی خیبر پختونخوا سرتاج احمد خان، چترال چیمبر کے صدر صدر قزافی ، مہمند چیمبر کے صدر خواجہ عبدالقدوس، سابق ناظم اللہ داد خان، ریجنل سیکرٹری ایف پی سی سی آئی پشاور انجینئر خالد حیدر، جنید خان اور ایف پی سی سی آئی کے جملہ اسٹاف بھی دعائے تعزیت میں موجود تھے۔
اس موقع پر مرحوم بلبل ولی بلبل کی علمی و ادبی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ چترال کے اولین ماہرین تعلیم میں سے ایک تھے اس کے علاوہ وہ محقق، شاعر اور دانشور تھے ان کی موت سے چترال کے علمی و ادبی شعبے ایک قد آوور شخصیت سے محروم ہوگئی ہے ۔
مرحوم کے لئے اجتماعی دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔