گولین کے سیلاب متاثرہ خاندانوں میں مخیر حضرات کی طرف سے امدادی رقم تقسیم
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پولیس ریسٹ ہاؤس کوغذی میں گولین کے سیلاب متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقم کی تقسیم کی ایک تقریب منعقد ہوئی۔جس میں مخیر حضرات کی طرف سے سیلاب متاثرہ پندرہ خاندانوں میں نقد رقوم تقسیم کی گئی۔تقریب میں ایس پی انوسٹیگیشن چترال لوئر محمد خالد خان،خطیب شاہی جامع مسجد چترال مولانا خلیق الزامان،سابق آر پی ایم (اے کے آرایس پی)سردار ایوب اور ایس ایچ او تھانہ کوغذی قربان پناہ موجود تھے
جنہوں نے متاثرین میں رقوم تقسیم کی۔متاثرین نے مخیر حضرات کی طرف سے امداد پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں