دعوت اسلامی کی طرف سے اپر اور لوئر چترال میں ریلیف پکیجز پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔ڈاکٹر عابدحسین عطاری
چترال (چترال ایکسپریس )دعوت اسلامی چترال کے نگران ڈاکٹر عابد حسین عطاری نے کہا ہے کہ انسانیت کی بے لوث خدمت ان کی تنظیم کا اہم مشن ہے حالیہ سیلابوں سے جہاں ملک کے دیگر عوام کی کثیر تعداد متاثر ہوئی ہے وہاں پہاڑی علاقوں میں بسنے والے عوام بھی بری طرح متاثر ہوے دعوت اسلامی کی طرف سے ضلع اپر چترال کے مستوج تحصیل اورمولکہو تورکہو کے بالای علاقوں تک امدادی پیکیجز پہلے ہی پہنچادیے گیے تھے
اب دروش تحصیل اور گرم چشمہ کے عوام تک ریلیف پیکیجز پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے وہ بروز کے مقام پر متاثرین کی بڑی تعداد سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام
جنرل کونسلر وسابق وائس چیرمین عالمزیب خان نے کیا تھا اجتماع سے سید ظہیرحیسن ہمدانی عطاری نے بھی خطاب کیااور کہا کہ دعوت اسلامی نے یتیم اور نادار بچوں کی تعلیمی اخراجات اسلام آباد کے شہر میں برداشت کرنے کا پروگرام شروع کیا ہے اسی طرح شجر کاری مہم سکول اور مدرسے مساجدتعمیر کرنے کا سلسلہ پہلے سے جاری ہیے ایسے نادار بچوں کے والدین دعوت اسلامی کے نمایندوں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ بعد ازان متاثرین میں امدادی اشیا تقسیم کی گئی جن میں آٹا گھی چینی چاول کپڑے چائے اور دال وغیرہ شامل تھے