لوئرچترال پولیس کی ایک اور اہم کامیابی۔ ڈاون ڈسٹرکٹ سے بڑی مقدار میں چرس کی سمگلنگ ناکام بنا دی 

ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے ناصر محمود نے اس اہم کامیابی پرافسراں و جواناں کو شاباشی دی اور کہا کہ چترال کے با صلاحیت نوجوانوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے

چترال(چترال ایکسپریس)ائی جی پی خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری کے نارکوٹیکس ایراڈیکشن کمپین کے تکمیل کی خاطر آر۔پی۔او ملاکنڈ سجاد خان اورڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود کے احکامات پر کاروائی کرتے ہوئےایس ایچ او عشریت ،ڈی ایس بی عملے اور ٹیم نے خفیہ اطلاع پر نہایت حکمت عملی اور پیشہ وارانہ انداز میں ڈاؤن ڈسٹرکٹ سے چترال انے والی فلائنگ کوچ نمبری FDV 3246 کےخفیہ خانوں میں چھپائے گئے 7350 گرام چرس برامد کئے ۔ ملزم ڈرائیور عثمان حسین سکنہ کلکٹک دروش گرفتار کرکےمزید تفتیش شروع کردی ہے

ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے ناصر محمود نے اس اہم کامیابی پرافسراں و جواناں کو شاباشی دی اور کہا کہ چترال کے با صلاحیت نوجوانوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔منشیات فروش کسی بھی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔