تازہ ترین

*ارباب شفیع الله جان نے ڈی پی او اپر چترال کا چارج سنبھال لیا*

اپر چترال(چترال ایکسپریس) تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اپر چترال ارباب شفیع الله جان نے ڈی پی پی او اپر چترال کا چارج سنبھال لیا ، پولیس لائن آمد پر پولیس کے چاقو چوبند دستے نے انہیں سلامی دی ۔ ڈی پی او نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر تمام دفتری ،آپریشن اور انویسٹیگیشن اسٹاف کا ڈی پی او کو تعا رف کرایا گیا ۔اسکے علاوہ ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا بھی انعقاد کیا گیا ۔میٹنگ میں ڈی پی کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نے علاقہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقے کے کرائم کے حوالے سے ڈی پی او کو اگاہ کیا ۔آخر میں ڈی پی او نے اپنے خطاب میں آئی جی خیبر پختونخو ا ہ کے سیکورٹی کے حوالے سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ہدایات جاری کیے ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔