چترال پولیس لوئر کے24 جوانوں کا ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی
ڈی۔پی۔او کی ترقی پانے والے افسراں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا
چترال(چترال ایکسپریس)ڈی۔پی۔او لوئر چترال کا ایک اور احسن اقدام 24 جوانوں کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی مل گئی
ڈی۔پی۔او آفس لوئر چترال میں ہیڈ کانسٹیبل کے رینک میں ترقی پانے والے جوانوں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود (پی ایس پی) اور ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل سٹی چترال سعیدالرحمن نےترقی پانے والے جوانوں کو ہیڈ کانسٹیبل کےرینکس لگائی ۔
ڈی۔پی۔او نے ترقی پانے والے افسراں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا
انہوں نےمزید کہا کہ کسی بھی محکمے میں محکمانہ ترقی آفسران کے لئے ایک پر مسرت لمحہ ہوتا ہےاور ساتھ ہی ان کی ذمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں کہ وہ پہلے سے زیادہ جان فشانی سےملک و قوم کی خدمت میں کردار ادا کریں ائیندہ مدت ملازمت نہایت ہی ایمانداری سے سر انجام دیں اور خدمت خلق کو اپنا شغار بنائیں۔عوام کی خدمت میں ہی پولیس فورس کی بقا ہے۔