کنٹریکٹر ایسوسی ایشن لوئر چترال کا ہنگامی اجلاس،ناقص بلیک ٹاپئنگ پر ٹھیکہ دار کی مذمت

چترال(چترال ایکسپریس)  کنٹریکٹر ایسوسی ایشن لوئر چترال کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت سید الدین صدر ایسوسی ایشن منقعد ہوا۔اجلاس میں شرکائ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سےمنظور کردہ اسکیم بیوٹیفکیشن لوئر چترال جس کی لاگت 29 کڑور ہے جو کہ چترال سٹی،کالاش ویلیز اور دروش بازار میں مختلف کاموں پر یہ رقم خرچ ہونے ہیں اس اسکیم میں چترال بائی پاس روڈ کی مرمت و بیوٹیفکیشن پر 4 کڑور روپے خرچ ہونے ہیں ۔ اُنہوں نے بائی پاس۔روڈ کی مرمت کے دوران عوام چترال کی طرف سے ناقص کام پر احتجاج کی بھرپور حمایت کیا اور متعلقہ ٹھیکدار کی ناقص کام پر ان کی مذمت کرتےہوئے  کام فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ چونکہ سردی کاموسم ہے سردی میں بلیک ٹاپنگ کرنا غلط ہےاس کام میں کنسلٹنٹ کی زمداری ہے۔ ان کے اپنے انجینئرز موجود ہیں ۔۔سی اینڈ ڈبلیو چترال صرف بل کی ادائیگی تک زمہ دار ہے۔ھیکدار فوری طور پر کام روک دیں تاکہ قوم کا پیسہ ضائع نہ ہو۔۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔