تورکہو مڑپ روڈ پر تایخی کام کا آغاز کرنے پر ایم پی اے ہدایت الرحمن اور مولانا اسعد محمود کا شکریہ، عمائدین مڑپ تورکہو

اپر چترال (چترال ایکسپریس)سابق یوسی ناظم تاج محمد،نور الحسن ویلج چئیرمن وی سی مڑپ اور نواز خان چیئرمین امن کمیٹی مڑپ نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کپا ہے ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمن نے علاقہ مڑپ ( مڑپ بالا، شوت اور اودِیر) کے عوام کی ساری محبتیں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے سمیٹ کر اپنے اور جمعیت علمائے اسلام کے نام کرلی۔

مولانا ہدایت الرحمن نے اُس مظلوم عوام کی آواز سنی ، جس کی آواز ریاستی دور سے اب تک سننا کسی نے گوارا نہیں کی تھی، اُن مظلوموں کی فریاد کو سُنا جن کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کو بھی ضیاعِ وقت سمجھا جاتا تھا، مولانا ہدایت الرحمن نے اُن کے اور این ایچ اے کے درمیان پُل کا کردار ادا کیا، جن کی فریاد حکام تک پہنچانے والا کوئی نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ چترال شہر سے کم و بیش 120 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع علاقہ,مڑپ, کی عوام ہے۔
ہمیں اعتراف ہے کہ آپنے علاقے میں کوئی ایسا لیڈر پیدا نہیں ہوا، جو ہمارے زخموں پر پھاہا رکھ سکیں، جو آگے چل کر علاقے کی نمائندگی کا حق ادا کر سکے، کئی ایم پی ایز آئے اور چلے گئے، کئی ایم این ایز آئے اور اپنے منصب سمیت قصہ پارینہ بن گئے، کوئی تو کم از کم اپنے منصب کی لاج رکھتے ہوئے بھی اس پِسی ہوئی عوام کی طرف نظر التفات کرتا، آج اس کا نام علاقے کے ہر فرد کے دل پر نقش ہوتا، لیکن  کاش!
کہ یہ خدائی خدمت کسی کے حصے میں نہیں آئی، اللہ نے یہ خدمت بھی کسی مدرسے کی چٹائی پر بیٹھ کر پڑھ کر نکلنے والے ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن سے لینی تھی۔انہوں نے مولانا ہدایت الرحمن کو علاقہ مڑپ کے عوام کی طرف سے  سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بغیر کسی درخواست کے صرف انسانی ہمدردی اور عدل و انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے حق داروں کو ان کا حق دلاتے ہوئےتورکہو مڑپ روڈ پر تایخی کام کا آغاز کیا، اور آپ نے مسلسل اس کام کی نگرانی کی،تورکھو مڑپ کے عمائدین کا کہنا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمن پہلا ایم پی اے ہے جس نے بنفس نفیس اپنی ذاتی دلچسپی سے اس روڈ پر کام کا آغاز کیا ، پھر خود ہی اس کام کی نگرانی کی، اور متعلقہ افیسرز اور ذمہ داروں کو ان کی ذمہ داری یاد دلائی، اور یہ پہلا موقع ہے کہ این ایچ اے کی طرف سے ہیوی مشینری تورکھو مڑپ روڈ پر منظم انداز سے کام کر رہی ہے۔

یقیناً اس کارِ خیر کی طرف توجہ دینے اور دلانے کی فضیلت مولانا ہدایت الرحمن اور ان کی ٹیم کے فعال رکن مولانا فتح الرحمن کے حصے میں آئی ، کہ آپ دونوں نے مڑپ کی عوام کا دل ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جیت کر آئندہ کسی بھی الیکشن میں کامیابی اس علاقے سے اپنے نام کرلی ۔

تورکھو مڑپ کی عوام اس موقع پر وزیر مواصلات  مولانا اسعد محمود کا بھی شکریہ ادا کیا، کہ ان کی خصوصی دلچسپی اور ہدایت پر چترال کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔ جس مین سڑکوں کے ساتھ ساتھ لنک روڈوں پر کام تیزی سے جاری ہے، چترالی قوم یہ توقع رکھتی ہے کہ اختتام پر وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود خود چترال کا دورہ کر بدست خود ان سڑکوں کا افتتاح کرینگے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔