لوئر چترال پولیس کی ماہ نومبر کی کارکردگی
چترال(چترال ایکسپریس)ماہ نومبر کے دوران خواتین ڈسک میں کل 28 درخواستیں موصول ہوئی جن میں وراثت کے دو ،گھریلو تنازعات کے 13 ،شادی کے تنازعات 04 ،رقم کے لین دین کا ایک جبکہ متفرق 08 درخواستیں نمٹائے گئے ۔جبکہ ڈسپیوٹ ریزولوشن سنٹرز( ڈی ٓر سی) لوئر چترال میں ماہ نومبر کے دوران کل 26 درخواستیں موصول ہوئے جن میں 14 درخواستیں خوش اسلوبی کے ساتھ حل ہوئے جبکہ 09 درخواستیں زیر سماعت ہیں ۔
اسی طرح ٹریفک وارڈن اور مقامی پولیس کے اشتراک سے 05 سکول/کالج ،02 مساجد جبکہ 01 جنرل بس اڈے میں ٹریفک قوانین اور احتیاطی تدابیر کی نسبت خصوصا کمسن بچوں/طالب علموں کو اگاہی دی گئی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں