بشیر احمد صدر تجار یونین چترال نے بائی پاس روڈ بازار میں ہونے والے کام کی دوسرے روز بھی نگرانی کی
چترال(چترال ایکسپریس)بشیر احمد صدر تجار یونین چترال نے بائی پاس روڈ بازار میں ہونے والے کام کی دوسرے روز بھی نگرانی کی اور کام کے معیار کوممکنہ حد تک برقرار رکھنے کے لئے ٹھیکہ دار اور اس کے عملے کے ساتھ پورا دن گزارا۔اسفالٹ پلانٹ سے آنے والے اسفالٹ کی ہیٹ کاجائزہ لیا گیا۔صدر نے متعلقہ ٹھیکہ دار پرزوردیا کہ کام کو عبادت سمجھ کرکرے اور کام کے معیار کو برقرار رکھاجائے تاکہ قوم کا پیسہ ضائع نہ ہو اور ٹھیکہ دار کو بھی ساباشی ملے۔
صدر تجار یونین نے ڈی پی او چترال اور ٹریفک وارڈن چترال کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ان کے تعاون کی وجہ سے کام کو بروقت تکمیل تک پہنچانا ممکن ہوا۔
صدر تجار یونین نے تاجر برادری کا بھی خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس موقع پرہرممکن تعاون کیا اور تاجروں کی نشاندہی کرنے کی وجہ سے ادارے متحرک ہوئے اور کام معیار کے مطابق بروقت مکمل کیا گیا۔
صدر تجار یونین چترال نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ آئندہ ترقیاتی کاموں کوبروقت شروع کیا جائے گا اور معیار پربھی کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا بصورت دیگر تجاریونین چترال اس کے خلاف راست قدم اُٹھائے گی۔
یاد رہے کہ کام کے معیار کو چیک کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چار رکنی کمیٹی بنائی گئی تھی جو کہ اے ڈی سی فنانس، اے سی ہیڈ کوارٹرز، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو اور صدر تجار یونین چترال لویر پر مشتمل تھی۔