ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی طرف سے دروش میں کھلی کچہری کا انعقاد

چترال(چترال ایکسپریس)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انوار الحق کی سربراہی میں گورنمنٹ ہائر سیکینڈری سکول دروش میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا۔
جس میں تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان,تحصیل میئر دروش ,معتبرات علاقہ،سیاسی و سماجی شخصیات اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔کھلی کچہری  کے شراکانے  مسائل ڈپٹی کمشنر انوار الحق کے گوش گزار کیے۔جن میں بجلی سے متعلق مسائل,واٹر سپلائی سکیم,دروش ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی,ٹرانسپورٹ کرایوں کا مسلہ,شیشی کوہ روڈ کی مرمت کا مسلہ ,مدکلشٹ ویلی کے لیۓ دوائیوں کا کوٹہ بڑھانے کا مسلہ,این ایچ اے روڈ پہ ناقص کام ,مقامی لوگوں کو پرمٹ کا اجراء,سیلاب متاثرین کو امدادی رقوم کی فراہمی ,اور سپیشل افراد کے لیۓ الگ کچہری کے انعقاد کا تقاضا شامل تھا۔
ڈپٹی کمشنر انوار الحق نے شراکا کے مسائل سننے کے بعد کچھ مسائل موقع پرحل کرنے کے احکامات دئیے۔ اوربعض مسائل کے فوری حل کیلۓ متعلقہ اداروں کو ہدایات کی ۔
ڈپٹی کمشنر نے علاقہ کے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کی حل کیلۓ ضلعی انتظامیہ ہر وقت کوشاں ہے اورعوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر دیۓ جاینگے۔اُنہوں نےکہا کہ سپیشل افراد کیلۓ بہت جلد الگ کچہری کا انتظام بھی کیا جاۓ گا۔
عوام نے کھلی کچہری کے انعقادکاخیر مقدم کیااور ائندہ بھی علاقے میں اس قسم کے پروگرام منعقد کرنے کی گزارش کی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔