ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی طرف سے سکول روڈ سے تجاوزات ہٹائے گئے۔غیرقانونی ریڑھی بان اور پالیشی بے دخل
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئرچترال عدنان حیدرملوکی نے سینٹینل ماڈل ہائی سکول چترال روڈ کے غیرقانونی ریڑھی بانوں،پالیشی اورفرش پرسامان فروخت کرنے والوں کوہٹاکرپیدل چلنے والوں کے لئے راہ خالی کروایا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سینٹینل ماڈل ہائی سکول روڈ پر خوبصورت فٹ پاتھ بنائے جارہے ہیں تاکہ پیدل چلنے والوں کو تکلیف نہ ہو۔سڑکوں کی مرمت اور فٹ پاتھ کی تعمیر پربڑی رقم خرچ کی جاری ہے اورپانی کے نکاس کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ریڑھیاں سڑک کے کنارے لگاکریہ لوگ فٹ پاتھ پر قابض ہوئے تھے۔ریڑھی بانوں نے آدھی سڑک پر قبضہ کرکے پیدل چلنے والوں کےلئے رکاوٹ پیداکیا تھا۔انہوں نے
اس روڈ پرقائم ایجوکیشن آفیس،ڈسٹرکٹ بارروم کے ذمہ داروں کوبھی اس روڈ میں غیرقانونی کاروبارکرنے والے کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی۔سڑک کے کنارے بیٹھے ایک پالشی جوکئی سالوں سے جوتے پالش کررہےہیں نے کہاکہ گذشتہ دوتین مہینوں سے ایک لڑکاایک ہزارروپے ماہانہ کرایہ کا کہہ کرہم سے لے جارہے ہیں ۔جس کے خلاف اے اے سی نے انکوارئی کرنے کافیصلہ کیا۔سکول انتظامیہ نےکہا کہ ان کی طرف سے کسی نے گذشتہ تین سالوں سے کسی سے ایک روپیہ بھی کرایہ نہیں لیاہے بارباران لوگوں کو یہاں سے اٹھانے کے باوجود ریڑھیاں لگاتے ہیں۔اس روڈ کوپیڈل چلنے والوں کے لئے تمام رکاٹیں ہٹاکرضلعی انتظامیہ نے اہم قدم اُٹھایاہے ۔
علاقے کے مکینوں نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سے اپیل کی ہے کہ وہ عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تجاوزات کے خلاف بھرپور کاروائی کریں اور علاقے کو تجاوزات سے مکمل طور پر پاک کریں ۔ اے اے سی عدنان حیدرملوکی نے کہاکہ انتظامیہ بازار کی خوبصورتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی انہوں نے سڑک کے کنارے بیٹھے ریڑھی بانوں کومتنبہ کیاہے کہ سڑک کنارے کاروبار سے باز آجائے ورنہ انتظامیہ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیگی۔