تازہ ترین

یونیورسٹی آف چترال کے لیے سین لشٹ چترال میں اراضی کے حصول کے لیے زمین کے مالکان کو معاوضہ کی ادائیگی شروع

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ کی انتھک کوشش اور وزیر اعلیٰ  محمود خان کی معاونت سے  یونیورسٹی آف چترال نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا۔یونیورسٹی آف چترال کے لیے سین لشٹ چترال میں 200 کنال اراضی کے حصول کے لیے زمین کے مالکان کو معاوضہ کی ادائیگی ڈی سی آفس لوئر چترال کی جانب سے شروع کر دیا گیا۔ زمین کی حصول کا مرحلہ  آئیندہ دو تین روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ اس کے بعد کنسلٹنٹ جو کہ پہلے ہی ہائر کیا جا چکا ہے ۔ سائٹ پر عملی کام جلدی شروع کرےگا۔ وائس چانسلر یونورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ کی زیر قیادت یونیورسٹی کی ترقی کا سفر جاری ہے

اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ نے وزیراعلیٰ محمود خان، معاون خصوصی وزیر زادہ، وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران  خان بنگش ،سیکرٹری  ہائیر ایجوکیشن داوود خان،  اور ڈپٹی کمشنر انوارالحق کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے زمین کی حصول کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ کی بھر پور مدد کی۔ اور وائس چانسلر نے امید ظاہر کی کہ آئیندہ بھی ان سب کا تعاون اس طرح جاری رہے گا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔