تازہ ترین

یونیورسٹی آف چترال میں آفس  منیجمنٹ  اور کمپوٹر سکلز  میں دو ہفتوں کی تربیتی پروگرام کا آغاز

چترال(چترال ایکسپریس)یونیورسٹی آف چترال نےآفس  منیجمنٹ  اور کمپوٹر سکلز  میں دو ہفتوں کی تربیتی پروگرام کا آغاز کردیایونیورسٹی آف چترال کے وائس چانسلر   پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے یونیورسٹی کے انتظامی اور معاون ملازمیں کے لئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے  ہدایات کے مطابق دو ہفتوں پر محیط تربیتی پروگرام کا افتتاح کر دیا ہے اس موقع پر وائس چانسلر نے اپنے افتتاحی خطاب میں جدید اور ابھرتے  ہوئے ٹیکنالوجیز میں ملازمین کی استعداد  اور مہارت بڑھانے کے لئے تربیتی پروگرام کی اہمیت پر زور دیا انہوں نے مذید کہا  کہ تربیتی پروگرام کا مقصد ملازمین کی پیداواری اور تخلیقی صلاحیتوں میں مذید نکھار پیدا کرنا ہے انہوں نے یونیورسٹی ملازمیں پر زور دیا ہے کہ وہ اس تربیتی پروگرام سے فائدہ اٹھا کر اپنے آ پ  کو دور حاضر کے جدید علوم اور تکنیک سے مزین کریں تاکہ یونیورسٹی آف چترال کو ترقی کے  نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکے

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔