سول ڈیفنس لویر چترال میں رضا کاروں کے لئے رجسٹریشن کا سلسلہ شروع

چترال (چترال ایکسپریس) سول ڈیفنس لویر چترال ڈسٹرکٹ نے مردوخواتین سال2023کے لئے بحیثیت رضا کار رجسٹرڈ ہونے کے لئے درخواستیں طلب کی ہے جوکہ ناگہانی قدرتی آفات اور دوسرے ہنگامی صورت حال میں متاثرہ علاقوں میں اپنی خدمات پیش کرسکیں گے۔ سول ڈیفنس افیسر لویر چترال اسماعیل جان نے میڈیا کو بتایاکہ رجسٹریشن کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جوکہ 15جنوری تک جاری رہے گا جس میں 18سال سے لے کر 50سال تک انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار افراد سادہ کاغذ پر درخواست دے سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ سول ڈیفنس آفات ناگہانی اور دوسرے ہنگامی حالات میں مفید خدمات انجام دینے والا ادارہ ہے جس کے رضاکار متاثرین کو فرسٹ رسپانس دیتے ہیں اور بطور رضا کار اس ادارے کے ساتھ منسلک ہونا ملک وقوم کے لئے عظیم خدمت ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔