تازہ ترین

امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ ہاوس اورسیکرٹریٹ میں سکیورٹی کے لئے نئے ایس او پیز جاری

پشاور(چترال ایکسپریس)امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ ہاوس اور وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں سکیورٹی کے لئے نئے ایس او پیز جاری کئے گئے ہیں۔ نئے ایس او پیز پہلے سے موجود ایس او پیز کے علاوہ ہونگے۔ وزیراعلی سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کردیاہے۔
نئے ایس او پیز کے مطابق وزیر اعلی ہاوس /سیکرٹریٹ کا عملہ اور اجلاسوں میں شرکت کرنے کے لئے آنے والے افسران ان ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں گے۔ وزیر اعلی ہاوس/سیکرٹریٹ میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی اندرونی اور بیرونی چیکنگ کی جائے گی، تمام وزٹرز کی مکمل باڈی سرچ کے علاوہ ان کی تفصیلات کا تحریری ریکارڈ رکھا جائے گا، وزیر اعلی ہاوس/سیکرٹریٹ میں تمام واک تھرو گیٹس کو فوری طور پر فعال بنایا جائے گا جبکہ بغیر اجازت ملاقاتیوں کی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔