دروش پولیس کی کامیاب کاروائی ،منشیات فروش بڑی مقدارچرس سمیت گرفتار

چترال(چترال ایکسپریس)ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود (پی ایس پی) کی خصوصی احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش ایس آئی ابرار احمد نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش شوکت خان ولد رانجا خان سکنہ وارڈھپ دروش کے قبضے سے 1032 گرام چرس برامد کرکے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی

(لوئر چترال کو منشیات سے پاک کرنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ اپنے علاقوں میں منشیات فروشوں کے بارے معلومات ڈی۔پی۔او لوئر چترال کے پرسنل نمبر03225333397 پر ٹیکسٹ مسیج یاواٹس ایپ پر مسیج کرکے بھیج سکتے ہیں)

 

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔