تازہ ترین

ایف پی سی سی آئی میں شہدا اور زخمیوں کے لیے دعائیہ تقریب ،پولیس لائنز مسجد دھماکہ اے پی ایس جیسا سانحہ ہے ، سرتاج احمد خان

پورے ملک کی بزنس کمیونٹی خیبر پختونخوا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ، شعیب خان

پشاور (چترال ایکسپریس)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان نے کہاہے کہ پولیس لائنز مسجد میں خود کش حملہ کسی طور بھی سانحہ اے پی ایس سے کم نہیں ، شہدا ہمارہ فخر ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں ۔ اس حوالے سے گزشتہ روز دعائیہ تقریب ایف پی سی سی آئی کے ریجنل دفتر میں منعقد ہوئی جس میں ملاکنڈ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شعیب خان ، ضم قبائلی اضلاع کے چیمبرز کے عہدیداروں اور صوبے کی بزنس کمیونٹی کے نمائندہ رہنماوں نے شرکت کی۔ تقریب میں پشاور پولیس لائنز میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ شرکاءنے اس سانحہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعائیں کیں ۔ تقریب سے خطاب میں سرتاج احمدخان اور شعیب خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر رہتے ہوئے جان و مال کی جو قربانیاں دیں انہیں رہتی دنیا تک یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کی بزنس کمیونٹی پولیس کے ساتھ کھڑی ہے ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔