باشندگان لاسپور اور یارخون کاشندور اور یارخون ویلی روڈ سے فوری برف ہٹاکر آمدورفت کو بحال کرنے کا مطالبہ
چترال (چترال ایکسپریس )باشندگان لاسپور اور یارخون ریٹایرڈکپٹن میر گلاب شاہ,امیر اللہ یفتالی,زولفی ہنر شاہ,سابق ناظم محمد وزیر,سابق ناظم اکبر حسین,نادر شریف خان وغیرہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود و چیرمین این ایچ اے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شندور روڈ اور یارخون ویلی روڈ پر سے فوری برف ہٹاکر آمدورفت کو بحال کرنے کے احکامات جاری کریں.انہوں نے کہا کہ چترال گلگت روڈ براستہ شندور عرصہ دراز سے بند پڑی ہے گلگت انتظامیہ نے اپنی حد بندی تک برف ہٹادی ہے مگر چترال سایڈ پر این ایچ اے کوی اقدام نہیں اٹھا رہی ہے .گلگت روڈ اور یارخون روڈ بند ہونے سے عوام علاقہ زبردست مشکلات سے دوچار ہیں اور بروغل میں تو قحط کا سماں ہے حالانکہ دونوں سڑکیں این ایچ اے کو حوالہ شدہ ہیں لاسپور کے مقام پر این ایچ اے کے ڈوزرز موجود ہیں .اگر برف کی صفائی نہ کی گئی تو عوام مستوج کے مقام پر آمدورفت بند کریں گے جس کی زمہ داری این ایچ اے اور مقامی انظامیہ پر عائد ہوگی .