سابق ضلع نائب ناظم سلطان شاہ کی اچانک رحلت کی وجہ سےضلع چترال خصوصاً لٹکوہ ایک قابل و سیاسی بصیرت رکھنے والے فرزند سے محروم ہو گیا۔ سلیم خان

چترال(چترال ایکسپریس)سابق صوبائی وزیر سلیم خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق ضلع نائب ناظم سلطان شاہ کے اچانک اس دار فانی سے رحلت کی وجہ سے ضلع چترال خصوصاً سب تحصیل لٹکوہ ایک قابل و سیاسی بصیرت رکھنے والے فرزند سے محروم ہو گیا۔ اللہ پاک مرحوم کو مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے غم میں ہم برابر شریک ہیں ۔
انہوں نے کہابکہ سلطان شاہ مرحوم 2005 سے 2009 تک ضلع کونسل چترال کے کنوینر (سپیکر) رہے آپ ایک غیر متنازعہ شخصیت کے مالک تھے ۔ آپ اپنے ملازمت سے استعفیٰ دے کر اپنے علاقے کی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے سیاست میں قدم رکھا۔ اور پہلی مرتبہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیکر یو سی کریم سے کامیاب ہو کر دوسرے مرحلے میں جماعت اسلامی کے حاجی مغفرت شاہ کے ساتھ اتحاد کرکے ضلع نائب ناظم کے الیکشن میں بھی شاندار کامیابی حاصل کی۔ اور پورے چار سالوں تک ضلع چترال کے لوگوں کی بے لوث خدمت کیا
دوران طالب علمی سے ہی آپ کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا۔ اور پارٹی سے کچھ ناراضگی کے باوجود بھی آخر تک آپ پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے۔ چترال کے مختلف طبقہ فکر کے لوگوں کو یکجا رکھنے میں آپ نے کلیدی کردار کیا۔ آپ نے اپنے آبائی حلقہ کریم آباد کی تعمیر و ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔