
نو تعینات ڈپٹی کمشنراپرچترال محمد خالد زمان نےچارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کردی ۔
اپرچترال(ذاکرمحمدزخمی)نو تعینات ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان نے اپر چترال پہنچ کر
کرسی سنبھال کر باقاعدہ فرائض کی انجام دہی شروع کردی۔نئے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی دفتر آمد پر سابق ڈپٹی کمشنر محمد علی خان اسٹاف اور معززین سمیت ان کا استقبال کیا ۔لیویز کے جوانوں نے سلامی پیش کی۔
محمد علی خان نے نو تعینات ڈی سی کو پھولوں کے ہار پہناتے ہوئے نئےانہیں خوش امدید کہا ۔بعد میں ڈپٹی کمشنر اپر کے دفتر میں مختصر تعارفی نشست ہوئی
جس میں ڈی سی اسٹاف کے علاوه علاقہ معززین بھی موجود تھے سابق ڈپٹی کمشنر اپر محمد علی خان نےموجود اسٹاف اور معززین کا تعارف کراتے ہوئے اپر چترال میں اپنے قیام کو یادگار اور علاقے کے لوگوں کو مخلص، ہمدرد ،اور بہترین تعاون کرنے والے قرار دیا ۔
معززین کی طرف سے فیض الرحمٰن سابق چیرمین نے نو تعینات ڈپٹی کمشنر کو خوش امدید کہتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمد علی خان اپر چترال کے ہمدرد اور عوام دوست آفیسر تھے۔ انہوں نے سابق ڈی سی کی اپر چترال کےلئے بہترین خدمات اور عوام سے بے پناہ ہمدردی پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور نو تعینات ڈپٹی کمشنر اپر سے سابق ڈپٹی کمشنر کے نقش قدم پر عوامی خدمت کی بنیاد پر ان سے بڑھ کر مقام پیدا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔نو تعینات ڈپٹی کمشنر محمد خالد زمان نے موقع پر مختصر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا
کہ وہ انشاء الله لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کرینگے اور علاقے کے مسائل باہمی مشاورت سے حل کرنے کی کوشش کرینگے۔
