ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان کا وادی یارخون کا دورہ ۔

اپرچترال(چترال ایکسپریس)ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا وادی یارخون کا دورہ ۔دورے کا مقصد دور دراز علاقوں میں بسنے والے لوگوں کے بارے میں واقفیت حاصل کرنا اور ان کو درپیش مختلف مسائل کا جائزہ لینا مقصود تھا۔
محمد خالد زمان ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ہفتے کے روز یارخون ویلی کا دورہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر کا منصب سنبھالنے کے بعد یارخون ویلی کا پہلا دورہ تھا۔ انہوں نے علاقے کی دورافتادگی، سٹرکوں کی صورتحال، امن وامان، لوگوں کے معیار زندگی اور ان کے مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایگزیکٹو انجینئر سی،اینڈ،ڈبلیو ڈویژن اپر چترال کو فوری طور پر بھاری مشنری یارخون پہنچا کر سڑکوں کی فوری بحالی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔