تازہ ترین

چترال پولیس لوئر کی کامیاب کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش کے قبضے سے پستول اور چرس برامد ۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات خان کے وژن منشیات سے پاک خیبر پختونخواہ کی تکمیل میں ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔انچارچ نیٹ ٹیم ایس آئی بلبل حسن کی سربراہی میں نیٹ ٹیم نے خانہ تلاشی کے دورانبدنام زمانہ منشیات فروش مجیب الرحمن عرف منتری ولد نور ولی خان سکنہ اورغوچ کے قبضے سے ایک عدد ضرب پستول 30 بور بمعہ17 عدد کارتوس ,ایک عدد نیرنگ اور 2 کلو 53 گرام چرس برامد کرکےملزم کو گرفتار کرکےمذید تفتیش شروع کردیا۔

ڈی پی او چترال اکرام اللہ خان نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ملزماں کو قرار واقعی سزا دلوانے میں اپنے پولیس کا ساتھ دےکرلوئر چترال سے جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی میں پولیس فورس کے شانہ بشانہ کام کریں ۔

 

 

 

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔