تازہ ترین

عمران خان کو دوبارہ اقتدار میں آنے سے دنیا کا کوئی طاقت نہیں روک سکتا۔مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے چترال ٹو سے امیدوار مہتر چترال فاتح الملک علی ناصرنے کہا ہے کہ عمران خان ریاست مدینہ کا داعی ہے اور ریاست مدینہ ہر مسلمان کے لئے آئیڈیل کی حیثیت رکھتی ہے اور خان صاحب اپنے ہموطنوں کو مولانا رومی کی شعر کے مصداق زمین پر رینگنے والے مخلوق بننے کی بجائے ہوا ؤں میں اڑنے والے عقاب کی مانند زندگی گزارنے کا درس دے رہے ہیں جوکہ ان کا اصل مقام ہے۔اتوار کے روز پی آئی اے چوک میں حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کے خلاف انتہائی اقدامات اور گرفتاری کی بار بار کوشش کے خلاف احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ زمان پارک میں سندھ سے لے کر گلگت، خیبرپختونخوا ورپنجاب سے بلوچستان اور آزاد کشمیر تک عمران خان کے جان نثار پروانے جمع ہوکر اس بات کو ثبوت دیا ہے کہ مشکل وقت آنے پر تمام پاکستانی ایک ہیں اور ایک جگہ جمع ہوسکتے ہیں اور پاکستانیوں کی اتحادویگانگت ہی خان صاحب کا اصل مطمع نظر ہے جس کے لئے وہ جدوجہد کرتے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خان صاحب کو دوبارہ اقتدار میں آنے سے دنیا کا کوئی طاقت نہیں روک سکتا کیونکہ پاکستانیوں کو اب یقین ہوچلا ہے کہ اگر مسائل ومشکلات کی گرداب سے کوئی مملکت خداداد کو باہر نکال سکتا ہے تو وہ عمران خا ن ہیں۔ اس سے قبل تحصیل موڑکھو تورکھو کے چیرمین جمشید الدین اور پارٹی کے سینئر رہنما رضیت باللہ، آفتاب ایم طاہر، امتیاز احمد، حاجی عبدالرحمن، ضیا ء شاہ، رضی الدین ، نبیگ شراکت ایڈوکیٹ،نذیر احمداور دوسروں نے خطاب کیا اور مولانا فضل الرحمن سمیت پی ڈی ایم میں شامل پارٹی کے رہنماؤں اور پی پی پی کے رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور عمران خان کے خلاف حکومتی کاروائیوں کا ان کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ قرار دیا۔ جلسہ بعدازاں پرامن طور پرمنتشر ہوگئی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔