تازہ ترین

بیسٹ فار وئیر پراجیکٹ کے تحت (کے آئی ڈی پی) کی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج دنین چترال کوسپورٹس کی سامان فراہم

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) خواتین کو بااختیاربنانے کے سلسلے میں کنیڈین حکومت کی مالی مدد سے آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کی بیسٹ فار وئیر پراجیکٹ کے تحت کوہ انٹگریٹڈ ڈیویلپمنٹ پروگرام (کے آئی ڈی پی) نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج دنین چترال کوکھیلوں کو فروع دینے کیلئے سپورٹس کے سامان فراہم کردی۔ گزشتہ دن کالج میں منعقدہ تقریب میں کے آئی ڈی پی کے چیرمین عبدالغفار نے سپورٹس کٹس گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے پرنسپل مسرت جبین کے حوالے کئے۔ اس موقع پر پرنسپل مسرت جبین نے کہاکہ خواتین کو بااختیار بنانا وقت کا اہم تقاضا ہے تاکہ وہ چترال ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے اور صنفی مساوات کو یقینی بنانے سے کئی معاشرتی مسائل سر اٹھانے سے ہی حل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کھیل بھی صنفی مساوات کے سلسلے میں ممدومعاون ثابت ہوسکتے ہیں اور سپورٹس میں حصہ لینے والے خوداعتمادی سے سرشار ہوتے ہیں جوکہ عملی زندگی میں ان کے کام آتی ہے۔ انہوں نے اے کے آرایس پی اور کے آئی ڈی پی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ سپورٹس کٹس کی فراہمی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔