
تازہ ترین
لوئر چترال پولیس کی جانب سے نادار مستحق اور معذور افراد میں فروٹ پیکٹ تقسیم ۔
چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس )ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ کی خصوصی ہدایت پر
ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر احمد عیسی اور انچارچ ٹریفک وارڈن پولیس ادریس احمد بیگ نے نادار مستحق, معذورافراد اور بچوں میں افطار فروٹ پیکیٹ تقسیم کی ۔
اس موقع پر
سابق صدر تجار یونین چترال/سوشل ورکر شبیر احمد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے
اپنے ایک پیغام میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک اللّٰہ تعالیٰ کے طرف سے برکت
اور رحمتوں کا مہینہ ہے
خداوند کریم اس بابرکت مہینے کے برکت اور رحمت سے پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے حفاظت اور مدد فرمائے۔
رمضان المبارک کے دوران
اپنے ارد گرد غریب, معذور اور مستحق افراد کا خاص خیال رکھیں ۔
