قاری جمال عبدالناصر کی گورنر کے پی کے سمیت اعلی حکام سے ٹی ایم اے ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ حل کرنے کامطالبہ
چترال (چترال ایکسپریس)چترال کے معروف مذہبی و سماجی شخصیت سینئر نایب امیر جمیعت علماء اسلام ضلع چترال لوئیر قاری جمال عبدالناصر نےصوبائی گورنر حاجی غلام علی، وزیر اعلی محمد اعظم خان ، وصوبائی وزیر بلدیات و نگران صوبائی کابینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ہنگامی بنیادوں پر ٹی ایم اے چترال ٹاون کے ملازمین کی پانچ چھ ماہ سے بند تنخواہوں کے مد میں بقایاجات کی ادائیگی کابندوبست کریں جو نہ صرف ان ملازمین کے لئے درد سر بنا ہوا ہے بلکہ چترال ٹاوُن کے باشندگان کے لئے بھی اس ماہ مبارک میں صفائی اور پینے کے پانی کے سلسلے میں شدید پریشانی پیداء ہوئی ہے اپنے ایک بیان میں صوبائی گورنر اور صوبائی نگران وزیر اعلی اور صوبائی وزیر بلدیات سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اس مسلے کا تعلق چترال کے سینکڑوں غریب گھرانوں سے بھی آگے نکل کر پورے ٹاون تک پھیلایا ہوا ہے شہر کی صفائی اور پینے کے پانی جیسے اہم مسائل سے ٹاون چترال کے ہزاروں باشندگان پریشانی میں مبتلاء ہیں کسی بھی وقت شدید احتجاج اور اجتماعی عوامی مسلے کے طور پر ظاہر ہونے کے خطرات منڈلارہے ہیں جو موجودہ نگران صوبائی حکومت کے لئے بھی درد سر اور ضلع چترال کے پر امن ماحول کے لئے مزید پیچیدگیاں پیدا ہونگی انہوں نے اُمید کااظہار خرتئ ہوئے کہا کہ کہ اس اہم مسلے کو فوری طور پر حل کیا جائیگا اور جمیعت علماء اسلام چترال کی تمام تر ہمدردیاں متاثرہ ملازمین کے ساتھ ہیں