تازہ ترین

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم کی سربراہی میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کیلئے موک ایکسر سائز کا انعقاد

چترال (چترال ایکسپریس)موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر لوئر چترال کے اندر موجود تمام حساس مقامات کی سیکورٹی مزید بہتر بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لئے موک ایکسرسائز رہرسل عمل میں لائی گئی

لاوی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ شیشی کوہ میں ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم کی سربراہی میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کیلئے موک ایکسر سائز کا انعقاد

کیا گیا۔
موک ایکسر سائز کے دوران لوئر چترال پولیس ,اے۔ٹی۔ایس۔ سکواڈ , ایلیٹ فورس اور ابابیل سکوارڈ کے جوانوں نے حصہ لیا۔

فرضی مشق کے دوران تمام متعلقہ ادارہ جات نے بہترین رسپانس ٹائم کے اندر پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ موک ایکسر سائز کے اختتام پر جوانوں کو سیکورٹی کے متعلق مزید ہدایات دی گئیں ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔