یونیورسٹی آف چترال میں “دا کلی رانرا” کے نام سے پراجیکٹ کی لانچنگ تقریب کا انعقاد

       چترال (چترال ایکسپریس)یونیورسٹی آف چترال میں “دا کلی رانرا” کے نام سے پراجیکٹ کی لانچنگ تقریب کا انعقادکیا گیا۔ اس منصوبے کا مقصد معاشرے میں پرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنا ہے۔ منصوبے کا باقاعدہ آغاز فتہ کاٹ کر تقریب سے کیا گیا۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ حفیظ اللہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر QEC، یونیورسٹی آف چترال نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

پروگرام کے مہمان خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ تھے۔ انہوں نے پراجیکٹ کے اغراض و مقاصد کو سراہا اور طلباء پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں پرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان نے بھی پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خاص شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان معاشرے کا ممکنہ اثاثہ اور تبدیلی کے ایجنٹ ہیں۔ انہیں چاہیے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو معاشرے کے مفاد کے لیے استعمال کریں۔

ہاشو فاؤنڈیشن چترال کے ریجنل کوآرڈینیٹر شادمان زین نے پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔

اخوت فاؤنڈیشن چترال کے ایریا منیجر آفتاب احمد نے شرکاء کو اخوت فاؤنڈیشن کے کام اور معاشرے کی سماجی ہم آہنگی میں اخوت فاؤنڈیشن کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔

پروجیکٹ کے فوکل پرسن ڈاکٹر نظام الدین نے مہمانوں کی شرکت اور قیمتی وقت کا شکریہ ادا کیا۔

پروگرام کے اختتام پر وائس چانسلر نے مہمانوں کو شیلڈ اور سووینئر پیش کئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔