ڈی پی او چترال لوئر لوئر چترال کی لاوی ہائیدڑو پاور پراجیکٹ کیمپ آفس دروش کا دورہ ،سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
چترال (چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لوئر چترال اکرام اللہ نے لاوی ہائیدڑو پاور پراجیکٹ کیمپ آفس دروش کا دورہ کرکے سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر پراجیکٹ اسٹاف, انچارچ سکیورٹی آفیسر لاوی پراجیکٹ, ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
سیکورٹی انتظامات اور دیگر امور کے حوالے سے ڈی۔پی۔او لوئر چترال کو تفصیلی بریفنگ دی گئ۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ نے سکیورٹی انسپکشن کے دوران پراجیکٹ میں کام کرنے والے غیر ملکی افراد سے بھی ملاقات کی۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے کہا پراجیکٹ میں کام کرنے والے ملکی و غیر ملکی افراد کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے جس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈی۔پی۔او نے پراجیکٹ میں کام کرنے والے ملکی/غیر ملکی افراد کے رہائش گاہوں, پراجیکٹ سائٹس کی چار دیواری ,خاردار تاروں اور سی سی ٹی وی کیمروں کا تفصیلی معائنہ کیا۔
سیکورٹی پر مامور جوانوں سے ملکر ان کے زیر استعمال اسلحہ و ایمونیشن کو چیک کیا ہلمٹ اور جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کی خصوصی ہدایت کی۔