چترال میں خواتین کی کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیےجدیدٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے اوردوسرے موضوعات پرچارروزہ تربیتی ورکشاپ

چترال(چترال ایکسپریس)سرکل ویمن ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آغاخان رورل سپورٹ پروگرام چترال اوردوسرے اداروں کی تعاون سےمقامی ہوٹل چترال میں خواتین کی کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیےجدیدٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے اوردوسرے موضوعات پرچارروزہ تربیتی ورکشاپکا انعقادکیاگیا۔ جس میں اپراورلوئرچترال سے 45خواتین نے حصہ لیا۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرکل ویمن ایسوسی ایشن کی بانی چیف ایگزیکٹوآفیسرصدف عابد نے کہاکہ مائیکرو/چھوٹے کاروباراورکاروباری آئیڈیازکی حامل خواتین کومائیکروانٹرپرینیورشپ اورڈیجیٹل مارکیٹنگ کے حوالے سے تربیت دیناخواتین کو معاشی بااختیاربنانے اوربحالی کے لئے معاشی اورسماجی تبدیلی کووسعت دینے کے ساتھ ساتھ کاروباری ترقی ،سوشل میڈیامارکیٹنگ اورزندگی کی مہارتوں سے واقف کرناہے ۔ اس ورکشاپ کامقصدخواتین کو کاروباری مستقبل کے لیے بہتر تیاری کرنا ہے۔تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو منظم کرنے اور انجام دینے کے لیے ضروری تربیت ،علم اور مہارت حاصل کرناہے۔ انہوں نے کہاکہ غریب طبقات سے تعلق رکھنے والی خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کے لئے وسائل کے ساتھ جدیدٹیکنالوجی کی سہولیات فراہم کرنا ضروری ہے۔ ہمیں زیادہ سے زیادہ خواتین کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے تاکہ وہ ان شعبوں میں کیرئیر بنائیں، ہنر اور تربیت حاصل کرسکیں۔صدف عابد نے مزیدکہاکہ چترال جیسے پسماندہ علاقوں میں خواتین کی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل خواندگی کے پروگراموں کے علاوہ انہیں انٹرنیٹ سروسز، سمارٹ موبائل اور دیگر ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز تک رسائی بڑھانے کی ضرورت ہے۔خواتین کی روزگارکے مواقعے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں زیادہ نظرآتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سرکل نے ملک بھرمیں سات ہزارسے کم آمدانی والی خواتین کوڈیجیٹل ایب کے کاروباری مہارتوں پرتربیت دے رہے ہیں ۔اس سال یہ دس ہزاراضافی خواتین کوروزگارکے مواقع پیداکرنے اورپاکستان کی معیشت میں حصہ ڈالنے کے لئے مہارتوں کوبڑحانے کے لئے تربیت دے گا۔اس موقع پر منیجرورک اینڈانٹرپرائز BEST4WEER اے کے آرایس پی چترال حمیدالاعظم نے کہاکہ بیسٹ فاروئیرپراجیکٹ چترال میں خواتین کو معاشی، سیاسی اور معاشرتی طور پر بااختیار بنانے کے سلسلے میں کام کررہے ہیں ۔ چترال میں خواتین کودرپیش ، چیلنجوں ،رکاوٹوں ،سماجی وثقافتی پہلووں کاخیال رکھتے ہوئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز تک خواتین کی رسائی بہتر بنانے کے لیے کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکنالوجی ملک میں صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔اس موقع پر، ایگزیکٹومنیجرپراجیکٹس سرکل ویمن ایسوسی ایشن عبیرباز،فنانس منیجرمہک فاطمہ ،عزیزہ سہیل،اے کے آرایس پی کےفائضہ حمید،اظہراللہ اوردوسروں نے اظہارخیال کیا۔شرکاء ورکشاپ نے اس تربیتی ورکشاپ کوانتہائی مثبت قراردیتے ہوئے سرکل ویمن ایسوسی ایشن اوراے کے آرایس پی چترال سے اس طرح کے مزیدورکشاپس انعقادکرنے کامطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔