کیلاش قبیلے کا مذہبی تہوار چلم چوشٹ کا آغاز ہوگیا۔۔چترال پولیس کی طرف سےسکیورٹی کے فل پروف انتظامات۔

چترال(چترال ایکسپریس) وادی کیلاش میں صدیوں سے آبادکیلاش قبیلے کا مذہبی تہوار چلم چوشٹ کا آغاز ہوگیا۔لوئر چترال پولیس کی جانب سے فیسٹیول کے دوران سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ کی خصوصی احکامات پر کیلاش فیسٹیول چلم جوشٹ کے موقع پر وادی رمبور, بریر اور بمبوریت میں سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کے ساتھ ساتھ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی رہنمائی اور سہولت کے لئے لواری ٹنل, چتر پل ایون اور وادی بمبوریت میں پولیس ٹورسٹ فسلٹیشین سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

ایلیٹ فورس ,ٹوارزم پولیس, لیڈی کانسٹبلان ,لیویز فورس اور لوئر چترال پولیس کے 401 اہلکار فیسٹیول کے دوران مختلف مقامات پر سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک وارڈن پولیس کے 30 سے زائد اہلکار ان مقامات پر ٹریفک ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے ہیں۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ نے وادی کیلاش آنے والے تمام سیاحوں سے گزارش کی ہے کہ وہ یہاں کے رسم و رواج کا خاص خیال رکھیں اور کیلاش خواتین کا احترام کریں بغیر اجازت ان کے ویڈیوز بنانے اور حراساں کرنے کی کوشش نہ کریں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔