ملک کے دوسرے حصوں کی طرح چترال میں بھی پاک فوج کے حق میں ریلی کا اہتمام
چترال(چترال ایکسپریس )پاکستان بھر کی طرح چترال میں بھی پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا- سیاسی شرپسندوں کے خلاف شدید اور پاک فوج کے خلاف نعرے بازی اور شہداء پاکستان کے تقدس کی پامالی پر پاکستانی عوام میں شدید غم وغصہ پایاگیا*
شہداء کی بے حرمتی اور فوجی تنصیبات کے جلاؤ گھیراؤ پر چترال کے عوام نے احتجاجاََ سڑکوں پر آکر غم و غصے کا اظہارکیا
اس سلسلے میں محب ِ وطن عوام نےپاک فوج کے حق میں ریلی کا اہتمام کیا
ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کئے
شرکاء ریلی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے لئے ہر قربانی دینگے، پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے*، اگر اسے کوئی شخص یا کوئی جماعت کراس کرے گی تو اس کا پیچھا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، ہماری امیدوں کا مرکز صرف پاکستان ہے اورہم اس کی بقا کے لئے پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
شرکاء نے اس بات کو یقینی بنانے کا اعادہ کیا کہ پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کو کسی صورت داغ دار نہیں ہونے دیا جائے گا
ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیاکہ ان شر پسندوں کے خلاف کڑی سے کڑی اور سخت کاروائی عمل میں لائی جائے
انہوں نےکہا کہ شہداء کی یادگاروں اور دیگر اشیاء کو نقصان پہنچانے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ ہماری قربانیوں کو آنے والی نسلوں تک منتقل کیا جائے اور ہر بچہ اور جوان اس ملک کے لئے قربانی دے۔
تمام سیاسی جماعتوں سے بالا تر ہو کر ہمیں پاکستان کی سلامتی کا سوچنا چاہیئے۔