
ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ کے اعزاز میں الوادعی پروگرام کا انعقاد
چترال (چترال ایکسپریس)ڈی۔پی او لوئر چترال اکرام اللہ (پی ایس پی) کا لوئر چترال سے تبادلہ ہونے پر پولیس لائن میں
ایک پروقار الوادعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان ایس۔پی۔انوسٹگیشین محمد ستار خان, ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عرفان،
ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر احمد عیسی, اسسٹنٹ کمشنر عدنان حیدر ملوکی ,محمد عاطف جالب ,ڈی۔ایس۔پی۔لیگل شیر محسن الملک, ڈی۔ایس۔پی سکیورٹی لاوی ہائیدرو پاور پراجیکٹ مبارک احمد تمام سرکل ایس۔ڈی۔پی۔اوز, ایس۔ایچ۔اوز, منسٹیریل اسٹاف اور دیگر پولیس افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پروگرام کا
باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان نےاس موقع پر اپنے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا
کہ محکمہ پولیس سے باعزت,ایمانداری اور فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے ٹرانسفر ہونا دوسروں کے لئے قابل تقلید مثال ہے تاہم ٹرانسفر پوسٹنگ محکمہ کا حصہ ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا آج لوئر چترال پولیس ایک محنتی اور شفیق انسان سے محروم ہوگیا مگر خوشی اس بات کی ہے کہ انہوں نے ضلع میں اچھا وقت گزارا اور آنے والوں کے لئے بہترین مثال قائم کی انہوں نے مزید کہا کہ یہ اللہ تعالی کی خاص مہربانی ہے کہ اس نے ہمیں لوگوں کی خدمت کے لئے چنا ہے اکرام اللہ صاحب نے ہمیشہ شہریوں سے خوش مزاجی اور اچھے انداز میں بات کرکے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے ایک مثال قائم کی۔
تقریب سے اپنے خطاب میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ نے کہ
ا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ ملازمت کے ساتھ لازم و ملزوم ہیں لوئر چترال میں اپنے تعیناتی کے دوران قانون کی بالادستی کو قائم رکھتے ہوئے عوام کو میرٹ پر انصاف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ لوئر چترال کے عوام نے جو عزت دی وہ ہمیشہ یاد رکھوں گا آج کے اس شاندر الوادعی تقریب کے انعقاد سے میرے افسروں اور جوانوں نے میرے ساتھ محبت کا عملی ثبوت دیا ہے جس پر ناقابل بیان خوشی اور فخر محسوس کر رہا ہوں۔
تقریب کے اختتام پر
ٹرانسفر ہونے والے آفیسر اکرام اللہ کو اعزازی شیلڈ اور مہمانوں کی طرف سے مختلف تحائف و پھولوں کے گلدستے بھی
پیش کئے گئے ۔
