
تازہ ترین
تھانہ لٹکوہ پولیس کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش منشیات سمیت گرفتار
چترال(چترال ایکسپریس)ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ تمیز الدین کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ لٹکوہ ایس آئی امتیاز احمد اور ٹیم نے دوران ناکہ بندی بدنام زمانہ منشیات فروش گل محمد
ولد شیر محمد سکنہ بدخشان افغانستان حال بربنو کو مشکوک حالت میں پاکر جامع تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 1014 گرام چرس برامد۔کرلیا۔۔گل محمد کو پولیس نے گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
ڈی۔ایس۔پی۔تمیز الدین نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ سرکل لٹکوہ میں منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مشن کو جاری رکھتے ہوئے بھرپور کاروائیاں جاری ہیں جبکہ جرائم پیشہ عناصر کا صفایا اوران کا قلع قمع کرنا لٹکوہ پولیس کا عزم ہے۔
لوئر چترال پولیس کا عزم, منشیات سے پاک لوئر چترال
