لوئر چترال پولیس کی کاوشوں سے دو فریقین کے درمیان صلح

چترال (چترال ایکسپریس)لوئر چترال پولیس کی کاوشوں سے دو فریقین کے درمیان صلح ہوگئی۔۔

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم کی زیر صدارت مرکز آباد دروش میں دو برداری ,قوم شیخ اور قوم وردگ ساکنان ارندو کے درمیان پرانی دشمنی کے سلسلے میں جرگےکا انقعاد ہوا۔
جسمیں قابل زکر معتبرات علاقہ حاجی وردگ ,شیر محمد, رضیت باللہ, عبدالمجید, عبدالملک, حاجی شفاء اور فاروق علی شاہ شامل تھے۔

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم نے جرگہ ممبران کو دونوں قوموں کے درمیان تنازعے کے بارے میں بتایا اور جرگہ ممبران کے ساتھ ملکر دونوں فریقین کے درمیان تنازعے کو خوش اسلوبی سے حل کیا۔

ایس۔ڈی۔پی۔ سرکل دروش اقبال کریم کی انتھک کوششوں سے دونوں فریقین نے آپس میں پرانی دشمنی کو ختم کرکے ایک دوسرے کے ساتھ بغل گیر ہوگئے اور عہد کیا کہ آئندہ ہم اور ہمارے خاندان آپس میں بھائی چارے کے ساتھ رہیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔